::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Sports > Shahid Khan Afridi Ki App Beeti  
Book Detail
 
 
Shahid Khan Afridi Ki App Beeti
شاہد خان آفریدی 
Author/Translator: Qaiser Sagheer 
Price: $ 4.64
Format: Hard Cover, 189Pages, Weight: 315 gm
Product-Id: 1000568
Publisher: Haq Publications
Publish date: Jun 2002
Productid:1000568  
Quantity:
 

 

کرکٹ کے لٹریچر میں گراں قدر اضافہ

شاہد آفریدی کا شمار ان کرکٹروں میں کیا جان چاہیے جنہوں نے کرکٹ کے کھیل کو حسن عطا کیا۔ اس کھیل کی اصل خوبصورتی جارحانہ بیٹنگ اور جارحانہ باؤلنگ میں ہے۔ پاکستان کے اس مایہ ناز آل راؤنڈ نے 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جس سے ان کے اندر پاۓ جانے والے عزم اور کچھ کر کے دکھانے کی تڑپ کا پتہ چلتا ہے۔

 

ان کی بنیادی خوبی باؤلنگ تھی لیکن انہوں نے کمال بیٹنگ میں دکھایا۔ وہ اک صاحب طرز بیٹسمین ہیں اور دھواں دھار بیٹنگ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ فارم میں ہو تو اپنی تیز اور جارحانہ سٹروکس سے بڑے بڑے فاسٹ بائلروں کو تگنی کا ناچ نچا دیتے ہیں۔ سیٹ ہو جائیں تو پھر گراؤنڈ کے چاروں جانب چوکوں اور چھکوں کی برسات کر دیتے ہیں۔ ان کی سٹروکس میں ایسی ہی دلکشی پائی جاتی ہے جیسی کہ ایشیاء کے بریڈ مین ظہیر عباس کی سٹروکس میں تھی۔ باؤلروں کو خاطر میں نہ لانے والے نڈر اور دلیر بیٹسمین تماشائیوں میں بڑے مقبول ہیں کیونکہ یہ ان کو خوش کرنے کے لۓ کھیلتے ہیں۔ تاہم تماشائیوں کو محفوظ کرنے کی کوشش میں وہ بعض مواقع پر غلط شاٹس کھیل کر جلد آؤٹ بھی ہو جاتے ہیں۔ تاہم جس کی بنا پر ان کی عمدہ کارکردگی میں تسلسل نہیں رہتا۔ کوچوں کی نصیحتیں اپنی جگہ اور ان کا اندازا اپنی جگہ۔ اس بناء پر ان کی کارکردگی میں عدم تسلسل پر تبصرہ کرتے ہوۓ ایک مرتبہ چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ لیفٹنینٹ جنرل توقیر ضیاء نے کہا تھا "ہم نے ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔"




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108