::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Sports > Judoo > Karatay Seekhiyee  
Book Detail
 
 
Karatay Seekhiyee
کراٹے سیکھیۓ 
Author/Translator: Agha Ashraf 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 240Pages, Weight: 180 gm
Product-Id: 1000372
Publisher: Khazina Ilm O Adab
Publish date: 2000, 1st Edition
Productid:1000372  
Quantity:
 

 

فطری انکسار کے باعث اس نے کبھی خود کر کراٹے کا سیفو یعنی رستم کہلوانا پسند نہ کیا۔ یقول پروفسیر لانگ لینگ وائی کے بعدلی وانگ سے لے کر بروس لی تک اس فن حرب میں بہت سی ترمیمات ھوئيں جن کے بعد کـچھ ڈریگن سٹائل کچھ وائٹ کرین سٹائل کے مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ سی فولانگ اپنے انداز میں سارس کی طرح چونچ مارنے کے انداز میں حملہ کرنے کا مظاہرہ کرتا رہا۔ وہ چین کے صوبہ ھونان میں پیدا ھوا اور کراٹے کا عظیم ماہر مانا جاتا رہا۔ وہ اس کے لیے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو استعمال کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ہاتھوں کو عقابی پنجوں کی شکل دے کر حملہ کرنے میں  بھی مہارت رکھتا تھا۔

پھر سیفو چان ہاک فو نے اس فن میں اپنے ہم عصروں میں بڑا نام پیدا کیا۔ جبکہ اس سلسلے میں مان چینگ کا نام بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ایک زمانے میں یہ کھیل چین میں بڑا مقبول تھا۔ اسے چین میں شواشیہ سو یعنی شیروں کی مشقیں کہا جاتا تھا جس سے ایک چینی رقص بھی منسوب تھا۔ اس میں چینی قاصائيں شیر کی کھال اوڈھ کر رقص کرتی تھیں اور ایک چھت سے دوسری چھت پر کودنے کے بعد بھی حقیقی شیروں کی طرح دم ، آنکھیں اور کان ہلاتی تیھں۔ یہ رقص اسد کہلاتا تھا۔ اور چینی تہواروں کا حصہ تھا۔ اس کو نحس اثرات دور کرنےکے لیے محتبہ سمجھا جاتا تھا۔

 

اس میں شیر گوتم بدھ کی علامت تھا۔ کراٹے کے سٹائلوں میں بڑا تنوع ہے مگر سب میں بعض نکات مشترک ہیں اور بنیادی و مرکزی نقطہ سب کا خود حفاظتی ہے۔

وہ بنیادی باتیں جن پر کراٹے کی عمارت استوار ھوئی یہ ہیں۔

جسم کو مضبوط کرنے کے طریقے فن حرب کا ارتقاء ذہنی نشوونما کڑی زندگی اور ایک یا ایک سے زائد حملہ آوروں کی صورت میں دفاعی اور خود حفاظتی طریقے زیر نظر کتاب کراٹے کے انہی رہنما بنیادی اصولوں کی آئنیہ دار ہے اور اس اعتبار سے انفرادی اہمیت و حیثيت کی حامل بھی ہے۔  




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108