::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Dantoo ki Hifazaat  
Book Detail
 
 
Dantoo ki Hifazaat
دانتوں کی حفاظت 
Author/Translator: M. A. Sofi 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 104Pages, Weight: 125 gm
Product-Id: 1000224
Publisher: Takhleeqat
Publish date: 1997
Productid:1000224  
Quantity:
 

 

تعارف

 پروفیسر ڈاکڑ ایم اے صوفی پندرھویں قومی اور دوسری ساؤتھ ایشین ڈینٹل ایسوسی ایشن فیڈریشن کانفرنس کے موقع پر سارک ممالک کی ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوۓ تھے۔ آپ ایک منجھے ہوۓ پاکستانی سکالر ہیں، پنجاب یونیورسٹی وڈی مونٹو مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کے 1956کے گریجویٹ ہیں۔ آپ 1966سے مسوڑھوں کے امراض کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ آپ پہلے ڈینٹل گریجویٹ ہیں جو کہ بحیثیت چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف ڈینٹل پبلک ہیلتھ لاہور، ریٹائر ہوۓ۔ آپ گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن لاہور کے صدرمنتخب چلے آ رہے ہیں۔ آپ کی خدمات کو پرکھتے ہوۓ انڑنیشنل کالج آف ڈنٹسٹ نے 1985میں ایم آئی سی ڈی ماسڑ آف انڑنیشنل کالج آف ڈنٹسٹ کی ڈگری کنفرم کی۔

 

دانت اور ان کی اہمیت

 حسن زندگی کی ایک اعلی قدر ہے جو کائنات کا ابدی جوہر اور انکشاف حیات کا ایک لطیف وسیلہ ہے چنانچہ فطرت کی ہر تخلیق میں حسن کو بلند اور باحکمت درجہ دیا گیا ہے۔

محفل قدرت ایک دریاۓ بے پایاں ہے جس میں حسن وہ عمیق اور طلسمی صداقت ہے جس کی بدولت انسان کے دل کے تار اس قدر محرک ہوتے ہیں کہ مسرت وغم اور حسرت و آرزو کی تصویریں بن کر سامنے آ جاتی ہیں۔ اس کے سامنے تخیل کی بلندیاں اور زمین کی تعمیریں حیران و ششدر رہ جاتی ہیں۔ شاعر کو جب فطرت یا زندگی میں حسن نظر آتا ہے تو وہ اس کی توجہ کے لۓ بے تاب ہو جاتا ہے کیونکہ بغیر جلوہ حسن وہ تخلیق شعر نہیں کر سکتا۔ کہا جاتا ہے کہ اگر حسن نہ ہوتا تو شاعر اس ساز کی مثل ہوتا جس کے سب تار ٹوٹ گۓ ہوں۔

 بے تو جان من چوں آں سازے کہ تارش درگست

چنانچہ فطرت کے حسن کے آئینے میں انسانی جمال کے عکس سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی جس نے ہر دور میں ذہنی تصورات کے تاروں کے راگوں کو اپنی طرف مرعوب نہ کیا ہو اور اس تصور کی جاذبیت میں انسانی چہرہ ہی نظر حسن کے حقائق کو ظاہر کرتا ہے جس میں فوقیت درجہ اور مقام منطقی اصولوں کے تحت دلکش صاف اور چمکدار دانتوں کا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108